عید ایسے وقت آئی جب مسلمانوں کو گہرے دکھ کا سامنا ہے‘ امریکی وزیر خارجہ

June 17, 2024

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس بار عید ایسے وقت آئی ہے جب بہت سے مسلمانوں کوگہرے دکھ کا سامان ہے ‘ ہم جبر اور تنازعات کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ ہیں‘ ہم اسلاموفوبیا اور نفرت پر مبنی تشدد کا سامنا کرنے والوں کے بھی ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بہتر بنانے کےلیے امریکی مسلم قیادت اور دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن مستقبل کےلیے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔بہتر دنیا کی تعمیر کیلئے امریکی مسلمانوں کی قیادت اور اسلامی ممالک کا کردار تسلیم کرتے ہیں۔