عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ آج منائی جا ئیگی

June 17, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جا ئیگی ،فرزندان اسلام نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیں گے ،نماز عید کے اجتماعات میں عالم اسلام کی سر بلندی،ملک میں قیام امن، ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے، کشمیر، فلسطین کی آزاد ی کے لیے دعائیں کی جائیں گی ،کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،کراچی میں نماز عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع باغ جناغ (پولو گرانڈ) میں منعقد ہو گا جہاں عام شہریوں سمیت سیاسی و سماجی رہنما ، تاجر برادری ،غیر ملکی سفارتکار نماز ادا کریں گے، جبکہ دارالعلوم کراچی ، نشتر پارک ،کے پی ٹی گروانڈ، میمن مسجد ،فیضان مدینہ ،مرکزی عید گاہ ناظم آباد،جامع مسجد فاروق اعظم،جامع مسجد بنوری ٹان، مسجد کنز الایمان،دار العلوم نعیمیہ جامع مسجد نور ایمان نا ظم آباد، کے ایم سی گروانڈ ، جامعہ بنوریہ اور دیگر مقامات پر بھی بڑے اجتماعات ہونگے ۔