ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی

June 17, 2024

تصویر بشکریہ کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس پر سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔

بعدازاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 16.4 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکا ہے اور اس کے لیے آج کا میچ محض رسمی کارروائی تھا۔

واضح رہے کہ اس گروپ سے جنوبی افریقا اور بنگلادیش نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔