کراچی(جنگ نیوز)سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ نے کراچی میں گیس فراہمی بند کرنےکے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے صریحاً غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے جس کی وجہ سے ادارے کے لاکھوں صارفین کو ذہنی اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گیس کمپنی انتظامیہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن نے جمعہ کے روز اپنی میڈیا ریلیز میں 24 گھنٹے کی گیس بندش صرف اپنے صنعتی صارفین بشمول پاور جنریشن پلانٹس کے حوالے سے جاری کی تھی جس میں گھریلو صارفین کا کوئی ذکر نہیں تھا۔