• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال کالونی، پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلال کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلہ ایک راہ گیر شہری زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانہ کی حدود نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب مبینہ طور پر پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی انور کے مطابق پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 5 ڈی میںایک موٹرسائیکل سائیکل پر سوار تین ملزما ن کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فور کے چورنگی سے اللہ والی کی جانب فرار ہوئے وہاںجوانوںاور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کی زد میںآکر جنید نامی راہگیر شہری زخمی ہوا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا اور دو ڈاکو موقع سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی شہری کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہیںہوسکی پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کرلی۔

ملک بھر سے سے مزید