کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہراہ فیصل ائیرپورٹ سگنل کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ تھانہ کی حدود مین شاہراہ فیصل ائیر پورٹ سگنل کے قریب چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے خاتون نیچے گری اور پیچھے سے آنے والی گاڑی نے خاتون کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون پر ہی جاں بحق ہوگئی،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفیہ خاتون کی میت کو اسپتال منتقل کیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خاتون50 سالہ رخسانہ زوجہ طارق اہل خانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھیں۔ ائیرپورٹ سگنل کے قریب آنے والے کھڈے کے باعث خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے نیچے گرگئی۔ اس ہی دوران عقب سے آنے والی گاڑی خاتون سے ٹکرا گئی ، واقعے کے بعد کار سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا۔