اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی محتسب سے ایک سال میں 4 لاکھ سے زائد شکایات پر ریلیف کی فراہمی ۔ ہفتے کے روز جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 10ارب روپے مالیت کے مقدمات نمٹائے گئے ، سال بھر میں 261,101شکایات کا فیصلہ کیا گیا ، جن میں سے 96.8فیصد فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ 91فیصد کیسز قانوناً مقررہ 60دنوں کی مدت کے اندر نمٹائے گئے۔وفاقی محتسب نے سال کے دوران بیرون ملک مقیم 137,152 پاکستانیوں کے مسائل بھی حل کئےجس سے بیرون ملک رہائش پذیر شہریوں کو بروقت ریلیف یقینی بنایا گیا۔