• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، سرکاری گھروں اور گاڑیوں پر غیر متعلقہ افراد قابض

پشاور ( جنگ نیوز) پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری رہائش گاہوں اور سرکاری گاڑیوں پر غیر متعلقہ افراد کے قابض ہونے کے انکشاف پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے یا خیبرپختونخوا سے تبادلہ پانے والے سرکاری ملازمین سے سرکاری رہائش گاہیں فوری خالی کرائی جائیں اور سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں، مراسلے میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ سرکاری رہائش گاہیں حاصل کرنے والے ملازمین کے کیسز کا بھی جائزہ لیں۔

ملک بھر سے سے مزید