• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کراچی میں آج سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس فراہمی بند کرنے کا اعلان

کراچی(آئی این پی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سسٹم میں گیس کی شدید قلت اور لائن پیک پریشر میں کمی کے باعث کراچی میں آج صبح 8 بجے سے 5 جنوری کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سسٹم میں تکنیکی مسائل نے گیس فراہمی کو بری طرح متاثر کیا ہے،اس 24 گھنٹے کی بندش کے دوران تمام صنعتوں اور پاور جنریشن یونٹس کو بھی سپلائی بند رہے گی تاکہ گھریلو صارفین کیلئےپریشر برقرار رکھنے کی کوشش کی جا سکے، انتظامیہ نے شہریوں اور صنعتکاروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی گیس کی دستیابی اور پریشر بہتر ہوگا، سپلائی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید