گدھا گاڑی ریس عبدالخالد نے جیت لی

June 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی گدھا گاڑی ریس عبدالخالدنے جیت لی۔ محمد جاویددوسری پوزیشن حاصل کی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل کمشنر ون سید غلام مہدی ،وائس قونصل ڈائریکٹر رشیا روسلان ایم پروکوروہو، فریحہ عاقب، رضا عباس رضوی اور دیگر موجود تھے۔