35سماج دشمن گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد‘ اشتہاری بھی پکڑے گئے

June 24, 2024

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) قتل کیس کے اشتہاری مجرم معیز خان کو فرار کرانیوالے کو فرار کرانے پر فضل ربی کو گرفتار کر لیا گیا۔ کیپٹل پولیس نے 13اشتہاری اور 2نقب زن سمیت 25جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیں۔ گرفتاریاں تھانہ ترنول‘ سبزی منڈی‘ پھلگراں‘ نیلور‘ کراچی کمپنی اور تھانہ کرپا کے علاقوں میں ہوئی۔ راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کر کے 6پستول تیس بور‘ ایک بارہ بور اور ایک 9ایم ایم برآمد کرلیں۔ 9ملزمان کو گرفتار کر کے 2کلوگرام چرس‘ 105گرام آئس اور 34لٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ تھانہ سول لائن نے اقدام قتل کے مطلوب اشتہاری عدنان جبکہ تھانہ وارث خان نے ملزم بہروز خان کو گرفتار کرلیا۔