لاہور (کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ،آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔ راجن پورودیگرسرحدی اضلاع کی دریائی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔بعدازں ایک بیان میں آئی جی نےسرچ و کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہےکہ شرپسند عناصر اور انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ آئی جی نےاتوارکے روزجڑانوالہ فیصل آباد میں 3 افراد کے قتل کے واقعہ پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔