ڈپٹی کمشنرکا شہباز شریف ہسپتال،فاطمہ جناح گائنی سنٹراور چلڈرن کمپلیکس کادورہ

June 25, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے شہباز شریف ہسپتال، فاطمہ جناح گائنی سنٹراور چلڈرنکمپلیکس کا دورہ کیا۔ مریضوں کو فراہم سہولیات ، ادویات کا ریکارڈ چیک کیا اور مریضوں سے ملاقات کی ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہسپتال میں موثر سروس ڈیلیوری کیلئے آؤٹ ڈور میں توسیع کی جائے گی،انہوں نے ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے او پی ڈی کا جائزہ لیا۔ ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی بھی ہمراہ موجود تھے، بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی نیلامی کو قیمتوں کا جائزہ لیا۔