• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، مزید 4کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 4گیس کنکشن منقطع کرتے ہوئےمیٹر اتار دیئے۔ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔2صارفین کے میٹر کاؤنٹر سیل مشکوک ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، ایک صارف کا میٹر کاؤنٹر ٹوٹے ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا، تینوں میٹروں کو مزید محکمانہ کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، ایک صارف کا میٹر نان بلنگ کی بنا پر منقطع کیا گیا۔6صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں جو ایک سے زائد گھروں کو ربڑ پائپ کے ذریعے گیس دے رہے تھے۔
ملتان سے مزید