چین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے لانے والا پہلا ملک بن گیا

June 25, 2024

چین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے لانے والا پہلا ملک بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی خلائی مشن چینگ 6 منگولیا میں اتر گیا، یہ چینی خلائی مشن چاند کی سطح سے نمونے لے کر واپس آیا ہے۔

چین میں اس تاریخی لینڈنگ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے مکمل اور تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی خلائی مشن 2 جون کو چاند کے جنوبی قطب میں اترا تھا۔