کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پیس فورم کے زیراہتمام 20 جولائی کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک روزہ قومی سیمینار منعقد کیا جائے گا ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیرصدارت ہونے والے سیمینار سے بلوچستان کے نامور سیاسی رہنماء ، دانشور ، محققین ، ادیب ، صحافی ، وکلاء اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن خطاب کریں گے ۔ بلوچستان پیس فورم کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کو بلوچستان پیس فورم کے وائس چیئرمین ظفر صدیق کی زیرصدارت ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 20 جولائی کو بلوچستان پیس فورم کے سربراہ سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت کوئٹہ پریس کلب میں ایک روزہ قومی سیمینارمنعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیمینار میں شرکت کیلئے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو آئندہ ایک دو روز میں دعوت نامے پہنچائے جائیں گے۔