• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد، پولیس کی رشوت ستانی اور لوٹ مار کے واقعات تھم نہ سکے

کراچی(آئی این پی ) شہر قائد میں پولیس کی رشوت ستانی اور لوٹ مار کے واقعات تھم نہیں سکے، راہ چلتے ایک شہری کی جیب میں 60ہزار کی رقم دیکھ کر پولیس اہلکار وحشی بن گئے، اور شہری کا جبڑا توڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، رقم نہ دینے پر ایاز نامی ایک شہری کا جبڑا توڑ دیا گیا۔ اس واقعے میں مبینہ ٹاون پولیس اسٹیشن کے اہلکار ملوث تھے، جنھوں نے مبینہ طور ایاز پر تشدد کیا، ایاز کے بھائی نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ایاز کو روک کر جامہ تلاشی لی تو اس کی جیب میں ساٹھ ہزار روپے ملے۔ بھائی نے رقم نہ دی تو اہلکار نے ٹی ٹی کا بٹ مار کر ایاز کا جبڑا توڑ دیا، صرف یہی نہیں جب اہل محلہ جمع ہوئے تو اہلکاروں نے ایاز کو ڈاکو ظاہر کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید