کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نےآئی پی پیزکو غیر پیداواری ادائیگی کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،رات گئے ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ یہ ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا حکومت کو آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے پیداوار سے زیادہ کسی قسم کی ادائیگی کی شقوں کو نکالنا ہوگا، اس حوالے سے ایم کیو ایم نے سوشل میڈیا پر مہم کا بھی آغاز کردیا ہے جس کا مقصد غیر پیداواری ادائیگی کے خلاف عوام کو بیدار کرنا ہے،ہیش ٹیگ کا مقصد عوام کو ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے متعلق آگاہی دینا ہے۔