• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی، راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے

پشاور(وقائع نگار)ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان کو حلقہ عوام نے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے علاقوں میں مدعو کرنا شروع کردیا گزشتہ روز جامع مکی مسجد گلبہار نمبر 4 کے مہتمم مولانا ڈاکٹر حسیب اللہ قاضی و علاقہ عوام کی درخواست پر ایم پی اے ملک طارق اعوان نے مزکورہ مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایم پی اے کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیئے علاقہ عوام کے مطابق انکے علاقہ میں سوئی گیس،بجلی اور پینے کے صاف پانی جیسے سنگین مسائل درپیش ہیں جبکہ علاقہ میں سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی سے راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی طرح صفائی ستھرائی بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور علاقہ کے فیڈر کو کمبوہ فیڈر سے گلبہار فیڈر پر منتقل کرنے کا سب سے بڑا مطالبہ کیا گیا ن لیگی ایم پی اے ملک طارق اعوان نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پشاور سے مزید