پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے باڑہ میں غیرت کے نام پراپنی بھابھی اور رشتہ دار کو قتل کرنے کے الزام میں عمرقید کی سزاءپانے والے ملزم کو مقدمے سے بری کرنے کاحکم دیدیا ۔کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ کی سربراہی میں قائم بنچ نے کی ۔ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی شبیرحسین گیگیانی ایڈوکیٹ نے کی۔ عدالت کوبتایاگیاکہ تھانہ باڑہ کی حدود میں 2022میں ملزم نبی الرحمان نے اپنے بھائی صابرشاہ اور عنایت کے ہمراہ مبینہ طور پر تشدد کے بعد فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور رشتہ دار اسد کوقتل کردیا جس پر مدعی امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی نے بتایاکہ فائرنگ سے اس کی والدہ بھی زخمی ہوگئی تھی۔