• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس طلبہ کی وائٹ کوٹ تقریب

پشاور(جنگ نیوز)رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے زیر سایہ رحمان میڈیکل کالج (آر ایم سی) میں نئے داخل ہونے والے ایم بی بی ایس طلبہ نے وائٹ کوٹ سرمنی کے ساتھ ہی اپنی طبی تعلیم کے باضابطہ سفر کا آغاز کر دیا۔ تقریب میں طلبہ، ان کے والدین، فیکلٹی ممبران اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، مینا خان آفریدی تھے، جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے رحمان میڈیکل کالج کے تعلیمی معیار اور فیکلٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے والدین کو ان کے بچوں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب ہونے والے طلبہ ہزاروں امیدواروں میں سے میرٹ پر چنے گئے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آر ایم سی جیسا ادارہ جہاں ایک چھت تلے سہولیات کا میسر ہونا اور اسی ماحول میں تربیت کے مواقع آپکے لیئے باعث فخر ہے۔ تقریب کے دوران طلبہ کو فیکلٹی ممبران کی جانب سے سفید کوٹ پہنائے گئے اور سٹیتھو سکوپس دیے گئے، جس کے بعد طلبہ نے مریضوں کی خدمت دیانت داری، ہمدردی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کا حلف اٹھایا۔تقریب میں رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے اعلی حکام اورآر ایم سی فیکلٹی بھی شریک ہوئی۔ پرنسپل رحمان میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر مختیار زمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے باقاعدہ مینٹورشپ پروگرام موجود ہے، جبکہ نصاب کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ طلبہ کو طب کے علمی، اخلاقی اور عملی چیلنجز کے لیے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ داخلوں میں، جو خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے تحت منعقد ہوئے، رحمان میڈیکل کالج نجی میڈیکل کالجز میں طلبہ کی پہلی ترجیح رہا، جو ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار کا ثبوت ہے۔
پشاور سے مزید