• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، 35 جیلوں میں 10 ہزار سے زائد قیدیوں کو ٹرائل کا سامنا

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا کے 35 جیلوں میں قید 10ہزار سے زائد قیدی عدالتوں میں ٹرائل کا سامناکررہے ہیں جن میں خواتین اور کم عمر قیدی بھی شامل ہیں۔ اس ضمن میں قیدیوں سے متعلق اعداد وشمار جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق صوبے کے 35 جیلوں میں 10 ہزار 216 انڈر ٹرائل قیدی ہیں جن میں 9ہزار 739 مرد جبکہ 124 خواتین قیدی ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق انڈر ٹرائل قیدیوں میں 18 سال سے کم عمر قیدیوں کی تعداد 353ہے جن میں 2لڑکیاں جبکہ351 لڑکے ہیں۔انڈر ٹرائل قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد 2ہزار 226 پشاور سنٹرل جیل میں ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مردان میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد1658 ہے ۔ڈیٹاکے مطابق ہری پور میں 400 ، ڈی آئی خان میں 303 ، بنوں میں 578 ،ایبٹ آباد میں 457 ، مانسہرہ 393 ، کوہاٹ 428 ، دیر لوئر 277 ، بونیر ڈگر 169 ، لکی مروت 271 ، چترال 94 ، سوات 537 ،ہنگو 117 ،چارسدہ 411، داسو کوہستان 40، دیر اپر 32 ،بٹگرام 61 ،ٹانک 75، صوابی 314 ،نوشہرہ 403 ،ملاکنڈ 151 ،شانگلہ 18 ،خیبر لنڈی کوتل 77 ،باڑہ 149، جمرود 123 ،مہمند غلنئی میں 20 ،باجوڑ خار 33 ،کرم صدہ جیل میں 66 ، پانڑہ چنار 74 ،ہنگو 22 اور میران شاہ کے سب جیل میں انڈر ٹرائل 9 قیدیموجود ہیں جبکہ مہمند کے یکہ غنڈ، باجوڑ کے ناواگئی سب جیلوں میں کوئی بھی انڈر ٹرائل قیدی نہیں ہے۔ اس طرح اورکزئی کے کلایا ، شمالی وزیر ستان کے میر علی ، جنوبی وزیرستان کے وانا اور ٹانک سب جیلوں میں بھی کوئی انڈر ٹرائل قیدی موجود نہیں ہے۔
پشاور سے مزید