آبشارِ سُکوت

October 14, 2018

مصنّف:ایس ایچ جعفری

صفحات: 160، قیمت: 250روپے

ناشر:الحمد پبلی کیشنز، M-35، الفردوس پرائیڈ، بلاک2،گلشن اقبال،کراچی

مصنّف کی یہ تیسری تصنیف ہے۔یہ طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مجموعہ ہے۔ محمود شام، ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور ڈاکٹر مقصود الٰہی شیخ نے کتاب اور صاحبِ کتاب کے بارے میں اظہارِخیال کیا ہے۔ مصنّف نے اپنی زندگی کا بیش تر حصّہ دیارِ غیر میں گزارا ہے۔ وہ اپنے تجربات و مشاہدات کو شگفتہ انداز میں بیان کرتے ہیں۔

دراصل یہی تحریر کا حُسن اور حقیقی مزاح ہے۔ مصنّف کی گزشتہ دو تصانیف کی آمدنی ضرورت مند طلبہ اور انڈس اسپتال کے لیے تھی۔ زیرِتبصرہ کتاب سے حاصل ہونے والی آمدنی امراضِ چشم کے اسپتالLRBTکراچی کو دی جائے گی۔ یہ امر بَھرپور طریق پر سراہے جانے کے لائق ہے۔ ویسے بھی کتاب کی قیمت اس نوع کی دیگر کتب کی بہ نسبتتقریباً آدھی رکھی گئی ہے۔