رکشہ کرایہ پر دینے کی جائز وناجائز صورتیں

November 01, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ آج کل سی این جی رکشے بہت زیادہ ہیں۔لوگ خرید لیتے ہیں اورپھر کسی کو دے کر کرایہ وصول کرتے ہیں۔طریقہ یہ ہوتا ہے کہ کسی کو رکشہ کرایہ پر دیا جاتا ہے اور یومیہ تین سو روپے طے ہوتے ہیں۔دوسرا شخص رکشہ چلاتا ہے اور جتنا کمائے ،وہ اس کاہوتا ہے۔ مالک کوتین سو روپے ملتے ہیں۔اگر رکشے میں نقصان ہوجائے تو وہ مالک کی ذمہ داری ہوتی ہے اور مالک اسے ٹھیک کرتا ہے۔بعض لوگ اس طرح کرتے ہیں کہ دوسوروپے رکشہ چلانے والے سے لیتے ہیں، مگر شرط یہ رکھتے ہیں کہ اگر نقصان ہوا یا انجن میں خرابی آئی تو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری رکشہ چلانے والے کی ہوگی۔ان میں سے کون ساطریقہ درست ہے؟

جواب :۔پہلی صورت درست ہے اور دوسری صورت ناجائز ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk