رُشد و ہدایت: چار نشانیاں…!

November 29, 2019

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بدبختی کی چار نشانیاں ہیں، گزشتہ زندگی کے گناہوں کو بھول جانا، حالانکہ اللہ کے پاس اُن کا پورا حساب موجود ہے… گزشتہ زندگی کی نیکیوں کو یاد رکھنا، حالانکہ اُن کی قبولیت یقینی نہیں ہے… دنیاوی نعمتوں کے اعتبار سے اپنے سے برتر شخص کو دیکھنا… دینی و اخروی اعتبار سے اپنے سے کمتر شخص پر نظر رکھنا…

جب کہ سعادت مندی کی بھی چار نشانیاں ہیں… گزشتہ زندگی کے گناہوں کو یاد رکھ کر اُن پر نادم ہونا… نیکی کرکے بھول جانا اور مزید عمل کرنا… دنیاوی نعمتوں کے اعتبار سے اپنے سے کمتر کو دیکھ کر شکر ادا کرنا… دینی و اخروی اعتبار سے اپنے سے برتر کو دیکھنا اور اطاعت میں آگے بڑھنا… (الاستعداد لیوم المعاد)