جامع نصیحت: دس بنیادی باتیں…!

January 03, 2020

حضرت معاذ بن جبلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے مجھے دس باتوں کی وصیّت فرمائی۔ یہ کہ:

’’اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، چاہے تمہیں قتل کردیا جائے اور جلا ڈالا جائے۔

اپنے والدین کے حکم کی خلاف ورزی اور اُن سے کنارہ کشی نہ کرو، چاہے وہ تمہیں اپنے گھر والوں اور مال و دولت سے دست بردار ہونے کا حکم دیں۔

کوئی فرض نماز جان بُوجھ کر نہ چھوڑو،کیوں کہ جس نے کوئی فرض نماز جان بُوجھ کر چھوڑ دی، اُس سے اللہ تعالیٰ کا ذمّہ ختم ہوجاتا ہے۔

شراب ہرگز نہ پینا، کیوں کہ وہ ہر بدکاری کی جڑ ہے۔

اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے پرہیز کرنا، کیوں کہ اللہ کی نافرمانی ہی اُس کی ناراضی کا سبب بنتی ہے۔

(جہاد کے) لشکر سے فرار نہ ہونا، چاہے لوگ ہلاک ہی کیوں نہ ہوجائیں۔ اگر لوگ لقمۂ اجل بننے لگیں ( تب بھی) ثابت قدم رہنا۔

اپنے گھر والوں پر اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا۔

اُنہیں تمیز اور ادب سِکھانے کے لیے اپنی لاٹھی ہٹا مت دینا (یعنی اُنہیں خوف برقرار رہنا چاہیے کہ سزا بھی مل سکتی ہے)

اور اُنہیں اللہ تعالیٰ کا خوف دِلاتے رہنا۔‘‘ (مسندِ احمد)