• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالتوں میں بیشتر مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کورونا وائرس کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی دونوں خصوصی عدالتوں میں زیرسماعت اکثر مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی تاہم خصوصی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے بطور ڈیوٹی جج سانحہ راجہ بازار کیس کی سماعت چودہ اپریل تک ملتوی کر دی، اس کیس میں ملوث دو ملزمان اسد عباس اور طیب منیر کی درخواست ضمانت بخت شاہ وغیرہ کی مقدمہ سے ڈسچارجی سے متعلق کارروائی بھی آئندہ سماعت پر ہوگی۔ عدالت نے 2014میں تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل اور دہشت گردی کیس میں ملوث ایک ملزم خرم شہزاد بھٹی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر سات اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، اس کیس کے باقی ملزمان کی حد تک فیصلہ ہو چکا ہے تاہم یہ ملزم اشتہاری تھا۔
تازہ ترین