کورونا فنڈ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا 51 کروڑ کا عطیہ مذاق بن گیا

March 30, 2020

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا میں دولت مند بورڈہے، وہ کرکٹ کے تمام وسائل قبضے میں کرنا کے خواہاں رہتا ہے لیکن اس نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صرف 68لاکھ ڈالر یا 51 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان پر بی سی سی آئی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنادیا ہے۔ عطیے کا اعلان بی سی سی آئی کے سربراہ اور سابق کرکٹر سورو گنگولی سمیت کئی اہم عہدیداروں کی جانب سے کیا گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بورڈ کو ہر سال کئی ارب روپے کی آمدنی ہوتی ہے ایسے میں صرف 51 کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان مذاق لگ رہا ہے۔

عطیے کے اعلان سے قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے بی سی سی آئی کو امدادی رقم کا اعلان نہ کرے پر آڑے ہاتھوں لیا جارہا تھا۔

اب جب عطیے کی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے تو ٹوئٹر پر ’’شیم آن بی سی سی آئی‘‘ کا ٹرینڈ بھی رجحان پا رہا تھا۔