گوادر میں ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی گئی

April 01, 2020

ضلعی انتظامیہ نے گوادر میں ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی، کل (جمعرات) سے ماہی گیر سمندر میں مچھلی کے شکار پر جاسکتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیر پانچ ناٹیکل میل کے اندر رہتے ہوئے مچھلی کا شکار کر سکتے ہیں، جبکہ ماہی گیری کے لئے صرف چھوٹی کشتیوں کو اجازت ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیری کے اوقات صبح چھ سے شام چھ بجے تک ہوں گے اور شکار سے واپسی پر ماہی گیر فش لینڈنگ جیٹی پر بھیڑ نہیں لگائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیر آپس میں ملنے میں احتیاط کریں، جبکہ ماہی گیر کی کشتیوں میں ناخدا سمیت 4 افراد کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیری کی اجازت معاشی بحران سے بچنےکے لیے دی گئی ہے۔