میاں طاہر اقبال کی وفات پر تعزیت

May 29, 2020

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) معروف کاروباری شخصیت میاں قیصر کے بڑے بھائی میاں طاہر اقبال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے تھے، مرحوم کو کمیونٹی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ان کی اچانک وفات پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔ سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہد عتیق، شاہد مرزا، مولانا قاری محمد عباس، صدر زیڈ اے مرزا، چوہدری شوکت علی، راشد اقبال، چوہدری مہتاب تابی، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ نارتھ ہمبر کے صدر اسد بٹ، عبید احمد قریشی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی، راجہ اظہر رفیق بھٹی، شاہد کیانی، راجہ توقیر انجم اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں مرحوم کی کمیونٹی کے لیے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔