حکومتیں ریستوران کی بندش سے بیروزگاری پر غور کریں، یاسر نواز

July 07, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ ریستوران بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں، سندھ اور وفاقی حکومت دونوں کو اس اہم مسئلے پر غور کرنا چاہیے۔انسٹاگرام پر یاسر نواز نے ایک گرافکس تصویر پوسٹ کی جس میں ریستوران اور کیفے سے وابستہ ملازمین کی موجودہ صورتحال کو دِکھایا گیا ہے۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے یاسر نواز نے لکھا کہ ’گزشتہ 4 ماہ سے پاکستان بھر میں ریستوران اور کیفے وغیرہ بند ہیں اور تقریباً 25لاکھ افراد ریستوران کی ملازمت سے وابستہ ہیں جن میں سے زیادہ تر ملازمین تو روزانہ کی ملنے والی ٹپس سے اپنا گھر چلاتے تھے۔‘یاسر نواز نے لکھا کہ ’اِس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے کیفے تو مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے لوگوں نے تو مکمل طور پر اپنی ملازمت کھو دی ہے۔‘اداکار نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دونوں حکومتوں کو اِس اہم مسئلے پر غور و فکر کرنا چاہیے۔‘