ترکی کے تعاون سے کراچی میں ٹرام سروس شروع کرنے پر اتفاق

September 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترکی کے قونصل تولگا یوک نے جمعرات کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر میں ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے ملاقات کے دوران ایم اے جناح روڈ پر نمائش تا ٹاور جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس تا ٹاور ٹرام سروس چلانے پر تعاون کی پیش کش کی ، ملاقات میں ٹرام سروس متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا جس پر کے بعد میںمزید کارروائی عمل میں آئے گی، ترکی کے قونصل جنرل نے کراچی میں موجود لائبریریوں کو بہتر بنانے اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاونت فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ۔