ایک شعر، ایک شاعر

November 23, 2020

٭ … (ندا فاضلی)…٭

اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھا

سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا

٭ …(داغؔ دہلوی)…٭

اُڑ گئی یوں وفا زمانے سے

کبھی گویا کسی میں تھی ہی نہیں

٭ …(مصطفیٰ خاں شیفتہ)…٭

ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام

بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

٭ …(امیر مینائی)…٭

لا کر خاک میں بھی ہائے شرم ان کی نہیں جاتی

نگہ نیچی کئے وہ سامنے مدفن کے بیٹھے ہیں

٭ …(سحر انصاری)…٭

عجیب ہوتے ہیں آداب رخصت محفل

کہ وہ بھی اٹھ کے گیا جس کا گھر نہ تھا کوئی