پاکستان میں بلدیاتی نظام مفلوج ہے،فیصل محمود

November 28, 2020

لندن (پ ر)​ پاکستان کی تمام صوبائی حکومتوں نے بلدیاتی نظام مفلوج کرکے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ آئین پاکستان میں درج ہے کہ حکومت پاکستان ہر شہری کو اس کے بنیادی حقوق دینے کی پابند ہے،صوبائی حکومتیں نہ تو بلدیاتی الیکشن کروا رہی ہیں اور نہ ہی اٹھارویں ترمیم کی روح کے مطابق اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے قائم مقام صدر مرزا فیصل محمود، جنرل سیکرٹری امیر فیصل اعوان، نائب صدور زبیدہ شاہد،مرزا خلیل اللہ، غلام نبی عامر،فیض احمد، چوہدری پرویز اختر، جاوید حسین، خواجہ یونس، ڈاکٹر سرور،حمیرا حقانی،جوائنٹ سیکرٹری ریحان آرائیں، عمران خان، لندن کے صدر راحیل مسرور، جنرل سیکرٹری فہد وارثی، برمنگھم کے صدر سیٹھ پرویز، سینئر نا ئب صدر عمران شفیق، جنرل سیکرٹری تہمینہ شاہد،والسال کے صدر عدنان ملک،بریڈ فورڈ کے صدر کاشان جیلانی، بلیک برن کے عزیز ساونت،مانچسٹر کے ناظم صدیق نے اپنے مشترکہ بیان کیا اورمزید کہا کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور مسائل کے انبار لگ رہے ہیں پی ایس پی رہنماؤں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو پابند کریں کہ وہ آئین پاکستان کے مطابق بلدیاتی الیکشن کا فی الفور انعقاد اور اٹھارویں ترمیم کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کریں۔