• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ: برطانیہ سے خوش نہیں ہیں، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

برطانیہ کی طرف سے ایران جنگ کا حصہ نہ بننے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانیہ سے خوش نہیں ہیں بلکہ اس کے رد عمل پر حیران ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے برطانیہ کو جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ امریکی فوج کی مدد کے لیے تیار ہونا چاہیے تھا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران خلیج فارس سے نکلنے والے اہم سمندری راستے کو بند کر رہا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس کے بہاؤ کو روکا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ممالک آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی حفاظت مہم میں شامل ہوں گے انہیں کم شاٹس کا سامنا کرنا پڑیگا۔ 

برطانوی افواج کے سابق سربراہ کی جانب سے رائل نیوی کے جہازوں کے ڈوبنے کے حوالے سے سامنے آنے والے ایک بیان کے فوری بعد امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کو نصیحت کی وہ خطے میں جنگی جہاز بھیجنے سے قبل کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے معاونین سے مشاورت کریں۔ 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر مشرق وسطیٰ جنگ میں شمولیت اختیار کرنے کی امریکی درخواست کو ٹھکرا چکے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید