20سالہ تاجر نے کورونا وبا کے دوران 12000 پونڈ یومیہ کمائے

January 22, 2021

لندن ( پی اے ) کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک لاک ڈائون کے دوران ایک دن میں 12000 پونڈ تک کمانے والے 20 سالہ انٹرپرینوئر نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ حوصلہ نہ ہاریں اور ایسی چیز کو تر ک نہ کریں جس کے بارے میں وہ جذباتی ہوں۔ 20 سالہ بین گولیور فولر تھاتو اس نے اس لاک ڈائون کے دوران لوگوں کو انتہائی ضروری اور مانگ والی مصنوعات فروخت کرنا شروع کر دیں۔ لاک ڈائون کے دوران اس نے دانتوں کی صفائی کے ہزاروں آلات بیچے جو کہ لاک ڈائون میں ڈینٹسٹس کے بند ہونے کی وجہ سے مددگار ثابت ہوئے اس کے بعد وہ جم ایکوئپمنٹس اور پھر کافی کپس فروخت کرنے لگا۔ ووسٹر شائر سے تعلق رکھنے والے بین کا کہنا تھا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک سال کے اندر کتنا کچھ تبدیل ہوچکا ہے اور مشکل صورتحال میں کام کر کے کتنا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ جب برطانیہ میں کورونا وائرس لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا تو اس وقت بین گولیور ایسٹ لندن کے علاقے رومفورڈ میں ایڈوانس ہیئر سٹوڈیو میں منیجر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا ۔ اسے اس کی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس نے اکیلے کام کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ بہترین وقت تھا جب میں نے یہ جاننے کیلئے یوٹیوب پر تحقیق کرنا شروع کی کہ میں کون سے کاروباری منصوبے شروع کرسکتا ہوں۔ میں نے سوچا کہ کون سی پروڈکٹ فروخت کرنے کیلئے اچھی ہے۔ ایسی مصنوعات جو کسی مسئلے کو حل کرتی ہوں۔ بین نے کہا کہ میں نے ایسی چیزوں کی فروخت شروع کرنے کا فیصلہ کیا جو لاک ڈائون میں لوگوں کیلئے زیادہ ضروری ہوں اور آسانی سے دستیاب نہ ہوں۔ میں نے دانتوں کی صفائی کی پروڈکٹس چین سے منگوانا شروع کیں اسکے ساتھ جم ایکوئپمنٹس ڈی آئی وائی مصنوعات اور کافی کے کپ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ جانتا تھا کہ میں اپناکام کرنا چاہتا ہوں ۔ جب میں اسکول جاتا تھا تو دکان سے لولی پوپس 15 پی میں خرید کر ایک پونڈ میں فروخت کر دیتا تھا۔ میں نے ٹین ایج میں ہی نیل ویسٹ وڈ میں کام کیلئے جگہ حاصل کرلی تھی جس کا ووسٹر میں میجک وائٹ بورڈ بزنس بی بی سی کے ڈریگن ڈین کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے کاروبار سے متعلق سوالات کرنے کا پاگل پن کی حد تک شوقین تھا۔ میں جاپان کے بزنس ٹرپ پر بھی گیا تھا جب میں صرف 16 سال کا تھا تو وہاں مجھے خاصا تجربہ ہوا لیکن میں نے ہوم سک نیس محسوس کی تھی۔ میں نے انڈسٹری کے بارے میں کافی معلومات حاصل کیں۔ سب سے بڑا سبق جو میں نے سیکھا وہ یہ تھا کہ روابط بنائے جائیں۔ جب اس کا کاروبار چمک اٹھا تو اس نے ملازمت چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھے دن میں 12000 پونڈ کما سکتا ہوں۔ بین نے بتایا کہ میں نے لاک ڈائون میں بنایا جانے والا اپنا پہلا کاروبار ایک امریکی انویسٹر کو چھ اعداد کی رقم میں فروخت کر دیا تھا۔ وہ اپنا فٹنس بزنس جاری رکھے ہوئے ہے اور دیگر آئٹمز بھی آن لائن فروخت کر رہا ہے۔ وہ اپنے ایک دوست کو کسٹمر سروس میں ملازمت دینے میں بھی کامیاب رہا ہے جس سے اسے آمدنی کا مستحکم سلسلہ مل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کاروبار شروع کرنے والے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں اور انہیں مشورے بھی دیتا ہوں۔ بین گولیور نے کہا کہ انہیں کام شروع کرنے کیلئے بس سہارا دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس لیپ ٹاپ یا فون اور انٹرنیٹ موجود ہے تو آپ اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے خوابوں پر عمل پیرا ہونے کے خواہش مند ہیں تو ان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور کسی ایسی چیر کو نہ چھوڑیں جس کے بارے میں وہ بہت جذباتی ہوں کیونکہ کوئی بھی کام راتوں رات بھی ہو سکتا ہے اور آپ کی زندگی کو کافی حد تک بدل سکتا ہے۔