سپریم کورٹ کے احکامات، کسٹم انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی، 20 سے زائد گاڑیاں تحویل میں

January 31, 2021

خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور میں قومی شاہراہ پر کسٹم انٹیلیجنٹس کی بڑی کاروائی 20سے زائد نان کسٹمڈ گاڑیاں پکڑ لی گئی سپریم کورٹ کے حکم پر نان کسٹمڈ گاڑیوں شاہراہوں پر چلنے نہیں دیا جائے گا علی احمد تالپور تفصیلات کےمطابق خیرپور میں قومی شاہراہ پرکسٹم انٹیلیجنٹس کے نئےڈویزنل انچارج میر علی احمد تالپور نے اپنے عملے کے ہمراہ بڑی کاروائی کرکے 20سےزائد نان کسٹمڈ گاڑیوں کو پکڑ کر سرکاری تحویل میں لے لیا کاروائی کےدوران میر علی احمد تالپور نے جنگ کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے نان کسٹمڈ گاڑیو ں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ملک کی اعلیٰ عدالت نے نان کسٹمڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے عدالت کے حکم پر ہم نے سکھر خیرپور اور ڈویزن کےدیگر اضلاع میں نان کسٹمڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں حالیہ کاروائی کے دوران پکڑی جانے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے اور نان کسٹمڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ عوام نان کسٹمڈ گاڑیوں کے متعلق ہمیں فوری اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے ۔