قادر پورراں میں سیوریج مسائل سے پریشاں ہیں، مکینوں کی دہائی

February 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) منتخب عوامی نمائندے عوام الناس کے مسائل حل کرنا بھول گئے ، نواحی علاقہ قادرپورراں کو درپیش سیوریج مسائل حل نہ ہو سکے،بستیوں میں قائم نالیاں بھی اپنی مدت پوری کر چکیں،عوامی نمائندے فنڈز اپنے گھروں کو جانے والی شاہراہوں پر خرچ کرنے میں مصروف ہیں ،عوامی نمائندوں، وزیراعظم پورٹل اور انتظامی افسران کو دی جانے والی درجنوں درخواستیں بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی گئیں ، علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے، گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے قادر پور راں میں سیوریج مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں ، اب موجودہ منتخب نمائندے بھی اس علاقہ میں سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اقدامات نہیں اٹھا رہے - علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ نکاسی آب کے لئے بنائی گئی نالیاں بھی اپنی مدت پوری کر چکی ہیں ، جس کی وجہ سے ہزاروں کی آبادی والے علاقے میں سیوریج کے مسائل سنگین ہو چکے ہیں - آئے روز گلی محلوں میں گندا پانی جمع ہو جاتا ہے ، جس سے پورا علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کرتا ہے،بستی بوہڑ والی سمیتدیگر علاقہ مکینوں نے مسائل نا حل کرنے پر ایم این اے زین قریشی اور ایم پی اے واصف مظہر راں کی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے ،اہل علاقہ نے چیف جسٹس و دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔