پشاور ‘نجی کالج میں نصابی سرگرمی کا اہتمام ‘طلباء کے والدین کی شرکت

February 28, 2021

پشاور (جنگ نیوز) ہدف کالج پشاور میں حالات کی سنگینی کے باوجود نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز سال کی اہم نصابی سرگرمی پی ٹی ایم کا اہتمام ہوا جس میں طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی جنہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آن لائن کلاسز کے اجراء پر اطمینان اور مڈٹرم امتحان میں طلباءکی کارکردگی اور نتائج تیار کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ادارے کی ترقی اور بہتری کیلئے آراء بھی دیں۔