شاہ محمود قریشی کی تشبیہ جاہلانہ ہے، پرویز رشید

March 04, 2021

رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن کی کامیابی کو یزیدی قوت کی کامیابی سے تشبیہ قابل مذمت ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایسی جاہلانہ تشریح جمہوری اصولوں سے ناآشنا اور شکست کے صدمے سے ہوش کھونے والا ہی کر سکتا ہے۔

واضحرہے کہ وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن شفافیت یقینی بنانے میں ناکام رہا۔ جمہوریت کے علم برداروں نے جمہوری قدروں کو روندا ہے۔