قارئین کیا سوچتے ہیں

April 11, 2021

حامد میر (05اپریل 2021) نسل در نسل غلطیاں

حامد میر صاحب یہی تو اصل مسئلہ ہے کہ سیاسی پارٹیوں میں خود جمہوریت نہیں‘ محرومِ اقتدار ہوتے ہیں تو صرف تب یہ جمہوریت اور قانون کی باتیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے آج تک ہمارا پیارا ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔ (صابر زمان)

انصار عباسی(05اپریل 2021) اسلامی نصاب کے متعلق تشویش

جناب آپ کا کالم بہت اچھا اور ایک بہت ہی اہم مسئلہ کی نشاندہی کر رہا ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسلام کی خاطر ہی ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں۔ اگر ان قربانیوں کے بعد بھی ہم اسلام کی اشاعت اور تبلیغ میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا کیا فائدہ؟ (محمد حسن رضا،فیصل آباد)

یاسر پیر زادہ (07اپریل 2021) میری عینک، میرا ’ورلڈ ویو‘

یاسر صاحب کا کالم بلاشبہ عمدہ تحریر ہے واقعی ایسی کچھ عینکیں ہم بھی لاشعوری طور پر استعمال کر چکے ہیں۔ دنیا میں سب سے خطرناک عینک تعصب کی ہوتی ہے اور ہم لوگ اس عینک کا استعمال کچھ زیادہ ہی کرتے ہیں۔ اللّٰہ جانے یہ عینکیں کب اتریں گی۔ (سید شہزاد ترمزی، لاہور)

بلال الرشید(04اپریل 2021) مصروف انسان

بہت شاندار تحریر ہے ماشاءاللّٰہ ۔آپ کی تمام تحاریر فکر انگیز ہوتی ہیں۔ لیکن اس تحریر نے بالخصوص جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور یہ درس بھی دیا کہ چھوٹی چھوٹی مشکلات سے مایوس ہو کر ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ جزاک اللہ الخیر ۔ (تانیہ شہزاد ،سیالکوٹ)

واصف ناگی(4اپریل 2021) وہ لاہور کہیں کھو گیا

جناب آپ کا سلسلہ وار کالم پڑھ کے ماضی کی طرز زندگی، حالات، مناظر،مروت، خلوص، بےغرضی، روایات، اخلاقی قدریں یاد کر کے ذہنی تسکین اور قلبی سکون ملتا ہے۔ حال کی مادہ پرستی نے تمام خوبصورتیوں کو تہ و بالا کر دیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ حال کی نام نہاد ترقی کی خوشی سے ماضی کے کھو جانے کا غم زیادہ ہے۔ (اظہر علیم، کراچی)۔

ایس اے زاہد (09اپریل 2021) فحاشی سے متعلق اسلامی احکامات اور وزیر اعظم کا بیان

جناب آپ نے بر وقت بہترین اور بہت ہی اصلاحی کالم لکھا ہے۔جس نام پر پاکستان بنا ہے، اب اس قانون کو نافذ کیا جانا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سمجھ اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

الطاف حسن قریشی (09 اپریل 2021) سیاسی بے تدبیریوں کے تازیانے

جناب معیشت کی بنیادیں تو بہت پہلے سے ہی ہل چکی ہیں بلکہ ہماری معیشت تو گروی رکھی جا چکی ہے۔ لیکن ہم لوگ اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آتا یا پھر ہم لوگ جان بوجھ کر انجان بنے ہوئے ہیں کہ جو ہو گا دیکھی جائے گا۔ (محمد انور خان)

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی (08اپریل 2021) بدھا جنم دن مبارک۔۔۔۔!

گوتم بدھ کے بارے میں خوبصورت تحریر پڑھنے کے قابل ہے۔ ہم بطور مسلمان آپ کے بار بار مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش میں آپ کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ اللّٰہ ہمیں پیار محبت سے رہنے کی توفیق عطا کرے۔ (عبدلغفارالسعید)