ہوم بیس چھ نیکسٹ اسٹورز پرمنی گارڈن سینٹرز قائم کرے گا

April 13, 2021

لندن ( پی اے ) ہوم بیس نیکسٹ سٹورز پرمنی گارڈن سینٹرز قائم کرے گا جو خریدار رواں ہفتے فیشن ریلز کو براؤز کرنے نکلیں گے ، وہ بلا شبہ پودوں کے برتن ، کھرپی یا بیجوں کا پیکٹ بھی لینا چاہئیں گے۔ہوم بیس سرمایہ کاری کر رہا ہے کیونکہ اس نے چھ نیکسٹ سٹورز پر نئے پلاٹس قائم کئےہیں۔ وہ برٹش ہائی اسٹریٹ پر اپنے یقین کے اظہار کے لئے مزید چھوٹے فارمیٹ میں آؤٹ لیٹس بھی کھول رہا ہے۔ گھروں کی بہتری کے سٹورزنے بہت سی شاپس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، کیوں کہ لاک ڈاؤن سے محصور صارفین ڈی آئی وائی منصوبوں کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم تمام ریٹیلرز جانتے ہیں کہ انہیں اینٹوں اور مارٹر کے تجربے کو دوبارہ بحال کرنے کے ایک چیلنج کا سامنا کرنا ہے کیونکہ آہستہ آہستہ معیشت دوبارہ معمول پر آ رہی ہے۔نیکسٹ کی فروخت میں 17 فیصد کی کمی واقع ہوئی کیونکہ لوگوں نے دفتر اور شام کو باہر جانے کیلئے کپڑے خریدنا بند کردیئے ۔ اس کے بجائے وہ جوگرز اور پاجاما کی خریداری کر رہے ہیں۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے چین نے اپنے صارفین کے نئے مشغلہ کو دیکھتے ہوئے شورہم ، ایپسوچ ، وارنگٹن ، کیمبرلے ، برسٹل اور شیفیلڈ میں گارڈن ٹولز اور پودوں کیلئے اپنے اسٹورز پر جگہ بنائی ہے۔ ہوم بیس عملہ بھی ان نیکسٹ اسٹورز میں مشاورت فراہم کرنے کے لئے دستیاب ہوگا۔ہوم بیس کے چیف ایگزیکٹو ڈیمین میک گلوفلن نے کہا کہ ہم یہ تمام اقدامات اپنے اس وعدے کو پورا کرنے کے لئے کر رہے ہیں کہ ہمارے سٹورز سے خریداری آسان بنانے کےعلاو ماہر مشورے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم باغبانوں کی ایک بہت بڑی قوم ہیں ، زیادہ سے زیادہ لوگ باغبانی اور باہرگھومنے کے فوائد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔