آئی اے رحمان آزاد صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے علمبردار تھے ،بی یو جے

April 15, 2021

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدرسلمان اشرف ،سینئر نائب صدر شاہ حسین ترین،نائب صدر فریداللہ خان ،جنرل سیکرٹری فتح شاکر،سینئر جوائنٹ سیکرٹری حفیظ اللہ شیرانی ،جوائنٹ سیکرٹری فتح گلاب ،سیکرٹری خزانہ کفایت علی اور ممبران مجلس عاملہ نے ممتاز،صحافی ،مصنف ،پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سربراہ ابن عبدالرحمان(آئی اے رحمان )کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں بی یو جے نے آئی اے رحمان کی موت کو پاکستان کی صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی اے رحمان نہ صرف آزاد صحافت اوراظہار رائے کی آزادی کے علمبردار تھے بلکہ انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان اور معتبر آواز تھے۔ان کے انتقال سے پاکستان کی صحافی برادری اپنی ایک طاقتور اورموثر ترین آواز سے محروم ہوگئی ہے۔آئی اے رحمان کی بے وقت وفات سے آزاد صحافت ،صحافیوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔