دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر

April 17, 2021

دنیا بھر میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر تک رسائی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر نے خود اپنے اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ’کچھ صارفین کوٹوئٹس لوڈ ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔‘

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’ہم اس مسئلے کے حل کیلئے کام کررہے ہیں آپ جلد اپنی ٹائم لائن پر واپس آجائیں گے۔‘

انتظامیہ کے مطابق اس فنی خرابی پر کام جاری ہے جسے جلد دور کرلیا جائے گا۔

ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہوتے ہی دنیا بھر کے صارفین کو اپنی ٹائم لائن لوڈ کرنے اور ٹوئٹس کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر پر اس وقت ’ٹوئٹر ڈاؤن‘ سرِفہرست ٹرینڈز میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 4 گھنٹے کیلئے واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام کی سروسز بند کردی گئی تھیں۔