• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی، رمضان میں نسوار ڈالنے پر ایک شخص گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر )تھانہ چمکنی پولیس نے رمضان میں نسوار ڈالنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ،تھانہ چمکنی میں تعینات اے ایس آئی عرفان کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز دن کے وقت انھوں نے مویشی منڈی کے قریب ایک شخص کو روکاجس نے روزہ نہیں رکھا تھا اور منہ میں نسوار ڈالی ہوئی تھی ،پولیس نے وقار ولد نثار سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین