کورونا کی روک تھام، مصر میں دو ہفتے تک دکانیں جلد بند کرنے فیصلہ

May 05, 2021

مصر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قاہرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات سے دکانیں، شاپنگ مالز اور ریستوران رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔

اس حوالے سے مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے کہا کہ یہ پابندی 2 ہفتوں کے لیے عائد کی گئی ہے اور بڑے اجتماعات اور تقریبات پر بھی 2 ہفتوں کے لیے پابندی ہوگی۔

وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے مزید کہا کہ 12 سے 16 مئی تک ساحل اور پارکس میں جانے پر پابندی ہوگی۔