امت مسلمہ کو ایک نیا بلاک بنانا ہو گا، آل پارٹیز کانفرنس

May 06, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی پریس کلب میں ’’اسرائیل سے تعلقات امت مسلمہ سے خیانت‘‘ کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،مقررین نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے امت مسلمہ کا ایک نیا بلاک بنانا ہو گا،مقررین نے جمعۃ الوداع کویوم القدس منانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے گھروںمیں فلسطینی و پاکستانی پرچم لہرانے کی اپیل کردی،کانفرنس سے سینیٹر تاج حیدر، سردار رحیم، فردوس شمیم نقوی، ڈاکٹر صابر ابو مریم،علامہ باقر عباس زیدی،فاروق ستار، معراج الہدیٰ ، محفوظ یار خان، قمر عباس، عمر صادق، وسیم آفتاب، قاضی احمد نورانی،ازہر ہمدانی، شبر رضا، مطلوب اعوان، ارم بٹ ، بشیر سدوزئی ، اسرار عباسی، نعیم قریشی، راؤ کامران ، مسلم پرویز، علامہ سجاد شبیر نے خطاب کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسرائیل، امریکہ و بھارت گٹھ جوڑ انسانیت اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ عوام جمعہ کو گھروں پر فلسطینی و پاکستانی پرچم لہرائیں ۔