مختلف خطوں کی تاریخ بارے جاننا بڑی نعمتوں میں سے ہے،یونانی سفیر

May 06, 2021

لاہور(خبر نگار) مختلف خطوں کے لوگوں سے ملنااور ان کی تاریخ، تہذیب اور طرزِحیات کے بارے میں جاننااور سمجھنازندگی کی بڑی نعمتوں میں سے ہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان میں یونان کے سفیر ایندریاس پاپاس تاورونے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کے سفرنامہ کی تقریب رونمائی کے موقع پرکیا۔انھوں نے کہاکہ کہ مصنف نے عالمانہ اور انسان دوستی پر مبنی وہ روش اختیارکی ہے جسے ہم سب عزیز رکھتے ہیں۔انھوں نے یونان کا تفصیلی دورہ کرکے اپنی عمیق حساسیت، علم اور قدردانی کے ساتھ اس خطے اور یہاں کی تاریخ کو ماضی بعیدسے عصرحاضر تک دریافت کیا۔انھوں نے ماضی کے دھندلکوں میں پوشیدہ حسن اوریونانِ جدید کے دامن میں دھڑکتی روح ِعصرکا مشاہدہ کیااور اس تمام مشاہدے کو بڑے فن کارانہ اندازمیں اس کتاب کے ذریعے اپنے قاری تک پہنچایاہے۔