فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف جنگ ہے، یوسف رضا گیلانی

May 13, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہفلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف جنگ ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے ناروے کے سابق وزیراعظم میگنے بونڈیوک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطی کی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عالمی اداروں کے کردار کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف جنگ ہے۔