ایران جنگ میں نیا خطرہ: کندھے پر رکھ کر چلنے والے میزائل امریکی فضائی طاقت کیلئے نیا چیلنج قرار
ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک نیا خطرہ سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران کو 1000 سے زائد ’مین پیڈز‘ (کندھے پر رکھ کر چلنے والے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل) مل سکتے ہیں جنہیں مبینہ طور پر چین کی جانب سے خفیہ راستوں سے فراہم کیا جا رہا ہے۔